مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کے باعث مسلسل 85ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Curfew-in-Kashmir.jpg
Curfew-in-Kashmir.jpg

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پیر کو مسلسل 85ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروس معطل ہے۔لوگ بھارت کی طرف سے حالات معمول کے مطابق دکھانے کی کوششوں کی مزاحمت کررہے ہیں۔

وادی کشمیر میں عملاً غیر اعلانیہ سول نافرمانی ہورہی ہے جس کا مقصد بھارت کی طرف سے 5اگست کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

اس تحریک کے تحت دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کررکھی ہیں، طلباء تعلیمی اداروں سے غیر حاضر ہیں، سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین دفاتر نہیں جاتے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو چرار شریف کی درگاہ پر منعقدہ شبانہ عبادت میں شرکت سے روک دیا ہے۔ بھارتی پولیس نے سالانہ عرس سے ایک دن پہلے ہی علاقے کو سیل کردیاتھااوریہ واقعہ قابض حکام کی طرف سے وادی کشمیر میں حالات نارمل ہونے کے دعوؤں کے باوجودپیش آیا۔

Related Posts