لیبیائی فوج نے قومی وفاق حکومت کے متعدد ڈرون اڈے تباہ کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

libya army attack
لیبیائی فوج نے قومی الوفاق ملیشیا کے متعدد ڈرون اڈے تباہ کردئیے

طرابلس: لیبیا کی قومی فوج نے بتایا کہ اس کی فضائیہ نے مصراتہ ایئر فورس کالج اور طرابلس میں معیتیقہ فوجی اڈے پر الوفاق ملیشیا سے وابستہ متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر ذخیرہ کیے گئے متعدد ڈرون طیارے اور دیگر اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیائی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ نے مصراتہ ایئرفورس کالج پر گولہ بارود اور ڈرونز کے گوداموں کو نشانہ بناتے ہوئے تین فضائی حملے کیے۔اس کے علاوہ طرابلس میں الوفاق ملیشیا کے زیرانتظام معیتیقہ اڈے کے ملٹری سیکشن میں ملیشیا کے ایک آپریشن روم کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ اس اڈے پر موجود ڈرونز، ان کے انفراسٹرکچر، اور میزائلوں سمیت دیگر اسلحہ کو 100 فی صد تباہ کردیا گیا۔مصراتہ کا اسٹریٹجک ایئر بیس لیبیا کی قومی الوفاق ملیشیا کے پاس ہے۔ قومی وفاق حکومت اس اڈے کو مختلف آپریشنل کارروائیوں میں استعمال کرنے کے ساتھ ترکی سے لائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں ترک نواز جنگجوؤں کا امریکی قافلے پرحملہ، روس کی تصدیق

جنرل خلیفہ حفتر کی زیر کمان قومی فوج نے طرابلس میں مسلح ملیشیا کے خلاف فضائی حملے تیز کردیے ہیں۔ گذشتہ روز طرابلس میں عین زارہ، خلفہ الفرجان اور دیگر مقامات پر بمباری کی۔ اس دوران بری فوج نیبھی اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

نئی کمک نے طرابلس کے مضافات میں لیبیا کی فوج کی مضبوط فوجی موجودگی کو مزید بڑھا دیا۔ قومی فوج نے نمایاں پیش قدمی کرتے ہوئے دارالحکومت کے جنوب میں خصوصی پوزیشنوں اپنا کنٹرول سنبھال لیا۔ آنے والے دنوں میں طرابلس پرقبضے کی لڑائی میں مزید شدت کا امکان بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Related Posts