لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Punjab Usman Buzdar's resignation likely to be accepted today

لاہور ہائی کورٹ  میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی جبکہ سردار عثمان بزدار پرالزام ہے کہ انہوں نے عدالت میں جھوٹا حلف نامہ داخل کرایا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج محمد قاسم خام کریں گے جبکہ رجسٹرار آفس وزیرِ اعلیٰ کے خلاف درخواست پر اعتراض کرچکا ہے۔

نااہلی کی درخواست وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف جان بوجھ کر حقائق چھپانے اور اثاثے خفیہ رکھنے کے حوالے سے بھی دائر کی گئی ہے جبکہ وزیرِ اعلیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

درخواست گزار نے عدالت سے التجا کی ہے کہ  ملزم سردار عثمان بزدار  کو درخواست کی سماعت مکمل ہوجانے تک وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے معزول کردیا جائے۔

ہائی کورٹ سے درخواست میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے پی پی 286 تونسہ شریف سے الیکشن لڑتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جن میں اثاثوں کو درست ظاہر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سطح پر الیکشن کے دوران دھاندلی نہیں کی گئی جبکہ اپوزیشن وزیرِ اعلیٰ کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ 

Related Posts