کرپشن کیسز میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوشش ہے عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے‘ شہباز شریف
کوشش ہے عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے‘ شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کرپشن کیسز میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی، گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کی ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کی گئی تھی۔

جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس عابد مسعود نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ بدعنوانی کے دو مقدمات اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت میں عدالت عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی عبوری ضمانت 23 جولائی تک بڑھا دی تھی جس کے بعد شہباز شریف نے وہ عدالت سے ضمانت میں مزیدتوسیع کی درخواست کی تھی۔

عدالت میں دائر درخواست میں  شہباز شریف نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ عدالت کا احترام کرنے آئے جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن میں نئی تنظیم سازی کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے

واضح رہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت رواں ماہ کے شروع میں 11 جولائی کو ہوئی تھی۔ انہوں نے دونوں کیسزمیں قومی احتساب بیورو کے ذریعہ گرفتاری سے بچنے کے لئے جون میں درخواست دائر کی تھی۔

Related Posts