مریم نواز کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC suspends FBR notices to Maryam Nawaz

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سےجاری کردہ نوٹس لاہور ہائیکورٹ نے معطل کردیئے۔

نوٹس کے خلاف مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو آئندہ سماعت پر اپنا جواب پیش کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل کے ذریعے اپیل دائر کی تھی ، درخواست میں ایف بی آر اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو فریق بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے بے بنیاد اور بلا جواز نوٹس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

Related Posts