لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے سے متعلق 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عاصم حفیظ نے حکم دیا کہ توشہ خانے کا 2002 سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی موجود ہے پیش کیا جائے۔ عدالت مکمل جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔ یہ بھی دیکھیں گے کہ تحفے کس نے دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر جاں بحق

جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ اس پہلو کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ تحائف کیوں دئیے جاتے ہیں۔ کیا تحفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ بدلے میں کوئی فائدہ لیا جائے۔ ہم اتنے خوبصورت تو نہیں کہ کوئی بیوٹی کونٹیسٹ میں تحفہ جیت لیا ہو۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک وزیر تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے اس کےلیے متعلقہ فورم موجود ہے۔

Related Posts