نواز شریف کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع ،روبکار جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ، رہائشگاہ منتقل کر دیا گیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف کے چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک ، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کر ادئیے جس کے بعد روبکار جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں : عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

لاہور ہائیکورٹ کے دو ر کنی بنچ نے جمعہ کے روز نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ، ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

 LHC grants bail to Nawaz Sharif on medical grounds

نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے ابھی رہائی ممکن نہیں ۔نواز شریف العزیز یہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

اس کیس میں رہائی کے لئے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ہو گی ۔

Related Posts