نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC grants bail to Fawad Hasan Fawad in assets case

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں  نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔ انہیں دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران فواد حسن فواد کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو2018 میں گرفتار کیا لیکن ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ تفتیش کے وقت اربوں روپے کی جائیداد کا کہا اور ریفرنس میں 108 ملین کا الزام لکھاجبکہ پہلے جن جائیدادوں کا الزام تھا وہ ریفرنس میں موجود ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: لاہورہائیکورٹ، رانا ثناء کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فوادحسن فواد کے پاس بے نامی جائیداد ہے اور انہوں نے رشتے داروں کے نام پر سب رکھا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے تحریری جواب میں لکھا کہ وہ ہاوس وائف ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کاکہنا تھا کہ ملزم کے نام ایک پلازہ کمپنی ہے جس کی سی ای او فواد حسن فواد کی اہلیہ ہیں۔

عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ جن کے نام اثاثے ہیں انہیں گرفتار کیوں نہیں کیاگیا، کیا کسی رشتے دار نے کہا کہ جائیداد فواد حسن نے لی ہے ؟۔ عدالت عالیہ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فواد حسن فواد کو 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیاہے۔

Related Posts