چیئرمین نیب کیخلاف چوہدری برادران کی درخواست کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chaudhry brothers

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کی جانب سے جسٹس فاروق حیدر کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض کرنے کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ سے خود کو علیحدہ کرلیا جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

جسٹس سردار احمد نعیم نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

قبل ازیں چوہدری برادران نے نیب کے چیئرمین کے اختیارات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

چوہدری برادران نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے کیسزکو دوبارہ کھول دیا ہے جس میں نیب پہلے بھی کچھ ثابت کرنے میں ناکام رہی تھا۔

مزید پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کے خلاف نیا کھاتا کھول لیا ہے،شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس 19 سال پرانا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے اور ہمیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عدالت نیب چیئرمین کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔

Related Posts