لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آج قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے صدر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے شہباز شریف کو 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 26 مارچ کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپنے وکیل امجد پرویز کے توسط سے ضمانت کی درخواست جمع کروائی جس میں قومی احتساب بیورو اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
ضمانت کی درخواست میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کو مہینوں تک جیل میں رکھا گیا۔ ریفرنس سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش میں کوئی پیشرفت نہ ہونے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا