القادر ٹرسٹ کیس، لاہورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مردم شماری کا عملہ  38ہزار عمارتوں میں گیا ہی نہیں۔جماعتِ اسلامی

ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کی ہے۔ اس موقعے پر معزز جج نے سابق خاتونِ اوّل کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وکیل نے عدالت کو بشریٰ بی بی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی سکیورٹی وجوہات کے باعث ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوسکیں۔ عدالت کچھ وقت دے۔ عدالت نے وکیل کے درخواست پر 2 بج کر 15 منٹ تک پیشی کا وقت دے دیا۔

جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ 2 بج کر 16 منٹ پر درخواستِ ضمانت مسترد ہوجائے گی۔ عدالت کے دئیے گئے وقت کے 10 منٹ بعد عمران خان کے ہمراہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوگئیں۔

سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں سابق خاتونِ اوّل کے گرد سفید کپڑے کا حصار بنایا گیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ دئیے گئے وقت پر درخواست گزار کو پیش ہونا چاہئے تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ 

Related Posts