مری میں خونخوار تیندوے کے آبادی پر حملے، مکین خوفزدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیندوے
(فوٹو: وائلڈ لائف الائنس)

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان واقع خوبصورت پہاڑی تفریحی مقام مری کے ایک گاؤں کے رہائشی ایک خونخوار جنگلی تیندوے کے حملوں کے باعث شدید ذہنی دباؤ اور مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ علاقہ سرسبز، گھنے جنگلات اور دلکش مناظر کے لیے مشہور ہے، لیکن انہی جنگلات سے اچانک نمودار ہونے والے خطرناک تیندوے ان حسین مناظر کو لمحوں میں خوفناک بنا دیتے ہیں اور لوگ یہاں کا رخ کرنے سے گھبرانے لگتے ہیں۔

حال ہی میں شائع ہونے والی نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مری کے علاقے سری کے مقام پر کئی دہائیوں سے مقیم بزرگ صفی الرحمان کی روزی روٹی کا انحصار ان کے پالتو مویشیوں پر ہے، تاہم ان کیلئے تیندوے کے حملے معاشی مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

چند روز قبل ایک تیندوا اچانک جنگل سے نکل کر ان کی چراگاہ میں چرتی بکریوں پر حملہ آور ہوا اور انہیں چیر پھاڑ کر کھا گیا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گاؤں میں اس طرح کے واقعات بار بار پیش آتے رہتے ہیں، اور تقریباً ہر دوسرا گھر اس نقصان کا سامنا کرتا ہے۔

سری گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار محکمہ وائلڈ لائف سے شکایت کی، لیکن کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اب وہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Related Posts