پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار انتقال کرگئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار انتقال کرگئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مسعواختر کافی عرصے سے شدید بیمار تھے، چند روز قبل اداکار کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسعود اختر 5 ستمبرمیں 1940 میں ساہوال میں پیدا ہوئے جبکہ 1960 کی دہائی میں اسٹیج سے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت مختصر وقت کے بعد اسٹیج کے مشہور اداروں میں شمار کئے جانے لگے جبکہ پاکستانی ٹیلیویژن کے لئے ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

انہوں نے کئی لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ساتھ ہی کئی فلموں میں بطور ولن منفی کردار بھی ادا کئے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اداکار کی فنی خدمات کو دیکھتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 14 اگست 2005 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

مسعود اختر کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک عہد ختم ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے گہر ے دُکھ کا اظہارکیا اور کہا کہ مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی، مشفق انسان تھے، کئی باری الحمراء کی گورننگ باڈی کا حصہ رہے، الحمرا کے لئے انکی خدمات مثالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟

ترجمان الحمراء مسعود اختر کے فن و شخصیت پر جلد نشست کا انعقاد کریں گے۔

واضح رہے کہ ان کے اکلوتے بیٹے کا انتقال بھی 5 ماہ قبل ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز رہنی لگی تھی۔

مزید برآں اداکار مسعود اختر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عثمان بلاک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔

Related Posts