لبنان میں پرتشدد احتجاج ملک بھرمیں پھیل گیا، ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم بھی میدان میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lebnan protest
لبنان میں پرتشدد احتجاج ملک بھرمیں پھیل گیا، ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم بھی میدان میں آگئی

بیروت: لبنان میں گذشتہ تین روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ لبنان میں مظاہروں کا سلسلہ شمال سے جنوب تک پھیل گیا ہے۔

بیروت ، طرابلس ، صیدا، صور ، نبطیہ ، بعلبک ، غزیر ، جل الدیب اور دیگر علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں مظاہرین نے رات سڑکوں پر گذاری ہے۔مظاہرین نے اتوار کے روزبھی احتجاج جاری رکھا اور دارالحکومت کے وسط اور دیگر شہروں میں اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے بڑے بڑے اجتماعات کئے۔

لبنان کے ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم نے بھی مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ مظاہرین کی جانب سے بیروت کے وسط تک جانے والی ایک مرکزی سڑک کاٹ کر دارالحکومت کے وسط میں واقع ایک مرکزی پل کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ بیروت کے تمام داخلی راستوں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

دارالحکومت بیروت میں موٹرسائیکل سواروں نے سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔خبر رساں ایجنسی بتایا کہ عوامی تحریک نے پرامن ماحول میں جنوبی لبنان کے شہرصورمیں اپنی نقل و حرکت جاری رکھی ہے۔مظاہرین نے ملک کے شمال میں طرابلس کے النور اسکوائر کا رخ کیا جہاں انہوں نے لبنانی پرچم لہرائے ، ہوائی فائرنگ کی اور حکومت گرانے کے نعرے لگا ئے۔

مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ وہ سڑکوں سے نہیں نکلیں گے اور رات چوک میں گزاریں گے۔ مطالبات کی منظوری تک ان کا دھرنا جاری ہے۔جبل لبنان گورنری کے علاقے متن میں ہزاروں افراد نے قومی پرچم اٹھا کر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین بہت زیادہ جذباتی اور پرجوش دکھائی دیتے تھے، انہوں نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts