اسرائیلی اداکارہ کا مرکزی کردار، لبنان میں ڈزنی کی فلم ’سنو وائٹ‘ پر پابندی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lebanon bans Disney’s Snow White over Israeli actress cast in lead role
(Image: Variety)

لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم سنو وائٹ کی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں ریچل زیگلر اور اسرائیلی اداکارہ گال گڈوٹ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، اس پابندی کی وجہ اسرائیلی اداکارہ گال گڈوٹ کی کاسٹنگ ہے، جو فلم میں “ایول کوئین” یعنی “خبیث ملکہ” کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات پر جاری کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے جن میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان حملوں کے نتیجے میں شہری بھی متاثر ہوئے۔

یہ اقدام لبنان کی موجودہ سیاسی اور عسکری صورت حال کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ لبنان ماضی میں بھی ان فنکاروں یا مواد پر پابندی عائد کر چکا ہے جن کا تعلق اسرائیلی پس منظر سے ہو۔

Related Posts