رانا ثنا کو پٹہ ڈالا جائے یہ خانہ جنگی کرائیگا،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید
ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کو پٹہ ڈالا جائے یہ خانہ جنگی کرائیگا،انہوں نے کہا کہ جو کچھ روضہ رسول ﷺکے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مجھے اور عمران خان کو تحریک سے پہلے گرفتارکرنا چاہتی ہے، میں ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں کرا رہا۔مدینے والاکیس ہم پرتھوپنا بیوقوفانہ حرکت ہے، یہ کہیں بھی جائیں ان کے ساتھ یہی ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، میں نے پانچوں ایجنسیز کے سربراہوں کو خط لکھ دیا ہے، میں نے خط لکھا کہ میں قتل کردیا جاؤں تو ان لوگوں سے تفتیش کی جائے، میں نے درخواست دی ہے کہ یہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

میں کہتا تھا نون سے شین نکلے گی، اس وقت شین کی حکومت ہے، میں نے پہلے بھی کہا مئی کا مہینہ خوفناک ہوگا، آصف زرداری چاہتے تھے کہ پنجاب میں گند پھیلے تو پھیل گیا ہے، یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے آج ہم ان کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، انھوں نے ہر اس آدمی کو ٹرانسفر کیا جنھوں نے ان کی انویسٹی گیشن کی، ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی تین سو لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالا، عدلیہ انصاف کرے، سارا بوجھ عدلیہ پر آنے لگا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں تو ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن نالہ لئی اور عمران خان کی وجہ سے الیکشن لڑوں گا،انہوں نے عمران خان کو یا شیخ رشید کو گرفتار کیا تو حالات خراب ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا واضح اشارہ دے دیا

شہبازشریف نے 14 بار فوج کے جوتے چاٹے، راشد شفیق کی رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہا، اچھا ہے وہ دس 15 دن اندر رہے، یہ اُس کی پہلی جیل ہے۔

Related Posts