عمران خان کے انجام سے سیکھیں، مریم نواز کا سیاستدانوں کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
مریم نواز کی میڈیا مینجمنٹ سے متعلق نئی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بدھ کے روز کہا کہ سیاستدانوں کو وزیراعظم عمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک مختصر بیان میں کیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اس کے دو وزراء نے بھی آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلان کے بعد، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں اور اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز کی مدد کے بغیر بھی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس کرنے کے لیے مطلوبہ ایم این ایز کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم (پاکستان) نے حکومت سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 12 سے زائد ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد مشترکہ اپوزیشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد باضابطہ طور پر پیش کی گئی اور اس پر ووٹنگ کا امکان بہت کمزور ہے۔

Related Posts