لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو بغیر پروٹوکول عوام میں نکلنا مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

مری میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بغیر پروٹوکول سیر و تفریح کے دوران شیم شیم کے نعرے لگ گئے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ بخاری اپنی فیملی کے ہمراہ شاپنگ کر رہی ہیں، اس دوران وہاں موجود چند افراد انہیں دیکھتے ہی چور چور کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

جس کے رد عمل میں عظمیٰ بخاری کے قریب موجود (ن) لیگی کارکنان نے گھڑی چور کے جوابی نعرے لگائے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مری میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے شاپنگ کرتے ہوئے ’عمران خان زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بغیر پروٹوکول کے سیر و تفریحی کے دوران پتریاٹہ چئیرلفٹ بھی گئیں۔

دیکھا گیا کہ صوبائی وزیر نے عوام کی طرح لائن میں لگ کر پتریاٹہ چئیرلفٹ پہ اپنی باری کا انتظار کیا۔

Related Posts