برازیل کے معروف فٹبالر نیمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برازیل کے معروف فٹبالر نیمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے
برازیل کے معروف فٹبالر نیمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے

برازیلیا:برازیل کے معروف فٹبالر نیمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین سے منسلک برازیلین فٹبال اسٹار نیمار اور دیگر دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس حوالے سے کلب نے اپنے بیان میں کھلاڑیوں کے نام تو ظاہر نہیں کیے لیکن تصدیق کی ہے کہ تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کلب کے بیان کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جب انہوں نے کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے کلب سے رابطہ کیا تو انہوں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

تاہم ذرائع نے نیمار، اینجل ڈی ماریا، لینڈرو پریڈس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔تصدیق ہونے کے بعد تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts