کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے راولپنڈی میں وکلا کا اجلاس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meeting reviews to adopt preventive measures against coronavirus

راولپنڈی: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سید غلام مصطفےٰ کمال اور سیکریٹری جنرل چوہدری یاسر محمود چٹھہ کا ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ بار کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وکلا برادری کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدمات پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق تمام ملازمین میں ہینڈ سینٹائزر اور ماسک تقسیم کئے گئے اور آمدو رفت والی جگہوں پر جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا اس کے علاوہ ملازمین کو چھٹیاں دیکر گھروں میں روانہ کیا گیا۔

اس موقع پرسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سید غلام مصطفےٰ کمال اور سیکرٹری جنرل چوہدری یاسر محمود چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے پیش نظر ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سنگاپور کے سائنس دانوں کی رونا وائرس کی ویکسین کو جلد تیار کرنے کی جستجو

ضلع کچہری میں داخلے کے لیے ضلع کونسل کا گیٹ استعمال ہو سکے گاتمام غیر ضروری اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ وکیل کی اجازت کے بغیرکوئی شخص ضلع کچہری میں داخل نہ ہو سکے گا جوڈیشل کمپلیکس میں بھی بغیر اجازت کوی شخص داخل نہ ہو سکے گا انہوں نے تمام وکلا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں تعاون کریں۔

Related Posts