قانون مدعی کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کرنیکا حکم دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قانون مدعی کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کرنیکا حکم دیتا ہے، شاہ محمود قریشی
قانون مدعی کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کرنیکا حکم دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بھی عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر پر مطمئن نہ ہوسکے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون کہتا ہے مدعی کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کرنا ہوتی ہے، کیا درست اور کیا غلط قرار دیا جاتا ہے؟ یہ بعد میں تفتیش کی بات ہے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ایف آئی آر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پولیس نے ان پر حملے کی ایف آئی آر درج کی۔

ایف آئی آر سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں 302، 224، 440 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں اور ایف آئی آر کا نمبر 691/22 درج ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts