گریڈ 19کے وقار میمن سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے عہدے پر او پی ایس تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی
سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی

کراچی:گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کو گریڈ 20 کے عہدے سینئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا ایڈیشنل چارج دے کر سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز کر کے او پی ایس تعینات کر دیا گیا۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، سندھ حکومت مسلسل دوہرے عہدوں اور او پی ایس تعیناتیاں کر کے سپریم کورٹ کے احکامات کو کھلا چیلنج کرنے میں مصروف ہے۔ وقار میمن گریڈ 19 کے افسر ہیں جبکہ سینئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی گریڈ 20کی پوسٹ ہے۔

اس عہدے پر وقار میمن کی تعیناتی او پی ایس کے زمرے میں آتی ہے۔ جبکہ موصوف کے پاس پہلے ہی ایک عہدہ موجود ہے۔ وقار میمن پہلے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر تعینات ہیں۔

اس کے باوجود انہیں سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی تعینات کرنے سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس 20 گریڈ کے قابل افسران کی کمی ہو۔ دوسری جانب گریڈ 20 کے تعیناتی کے منتظر افسران میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Posts