کل سے کراچی کی سڑکوں پر جدید بسیں دوڑیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جدید آرام دہ ایئرکنڈیشنڈ بسيں کل (منگل) سے سڑکوں پر چلنے کيلئے تيار ہيں، بسوں کا کم از کم کرايہ 25 اور زيادہ سے زيادہ 60 روپے ہوگا۔

بالآخر سندھ حکومت کو پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم کراچی والوں کا خیال آہی گیا، چين سے لائی گئي جديد آرام دہ ايئرکنڈيشنڈ بسيں کل سے شہر کے 7 روٹس پر دوڑیں گی۔

وفاقی حکومت کی گرين لائن کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے چين سے لائی گئی 120 جديد آرام دہ بسيں کل سے باضابطہ افتتاح کے بعد 7 مختلف روٹس پر دوڑیں گی، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرول مہنگا، شہریوں نے موٹر سائیکلوں میں پیٹرول لاک لگوانے شروع کردیئے

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سعید غنی نے 4 جون کو ماڈل کالونی سے ٹاور تک سندھ پیپلز بس سروس کا آزمائشی سفر کيا تھا اور اب 21 جون کو باضابطہ افتتاحی تقریب کے بعد یہ بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔

پہلے مرحلے ميں پيپلز بس سروس کی 240 بسوں میں سے 120 بسیں کراچی پہنچی ہیں جو شہر کے 7 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، ان بسوں کا کم ازکم کرایہ 25 روپے اور زيادہ سے زيادہ 60 روپے ہوگا۔

سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے ميں پيپلز بس سروس شہر کے ان 7 روٹس پر مسافروں کو سفر کی جديد اور سستی سہولت فراہم کریں گی۔

پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ ماڈل کالونی ملیر کینٹ سے ٹاور تک ہوگا جبکہ ناگن چورنگی سے کورنگی انڈس اسپتال، ناگن چورنگی سے سنگر چورنگی، موسمیات سے ڈاک یارڈ، سرجانی ٹاؤن سے سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن سے سنگر چورنگی تک بسیں چلیں گی، جبکہ موسميات سے بلديہ ٹاؤن تک بھی ایک روٹ ہوگا۔

افتتاح کے موقع پر پہلی بس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلائی جائے گی، ان جدید بسوں ميں بیک وقت اسی افراد سفر کرسکتے ہيں۔

Related Posts