عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی 94 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے جبکہ لتا منگیشکر کی تاریخِ پیدائش 28 ستمبر 1929 ہے۔
لتا منگیشکر نے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کی شروعات 1943 میں 13 سال کی عمر سے کی تھی جس کے بعد ان کا شمار ہندی سنیما کی بہترین گلوکاراؤں میں کیا جانے لگا۔
لتا منگیشکر نے اپنے کیرئیر میں 36 مختلف زبانوں میں 1 ہزار سے زائد گانے گائیں ہیں اور انہیں بھارت میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
لتا منگیشکر کے کچھ کامیاب گانوں میں بندیا چمکے گی، میرے ہاتھوں میں، دل دیوانہ شامل ہیں۔
لتا نے بولی وڈ کی متعدد اداکاراوں کو اپنی آواز دی ہیں جس میں ایشوریا رائے، مادھوری، کاجول، اور رانی مکھرجی شامل ہیں۔
لیکن یہ خوبصورت آواز گزشتہ برس موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ گئی، 6 فروری 2022 کو لتا منگیشکر کورونا اور نمونیہ کے باعث کئی دن علیل رہنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئیں مگران کے لازوال گیت آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔