بھارت کی 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارت کی 92 سالہ سینئر ترین گلوکارہ کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ہسپتال میں زیرِ علاج لتا منگیشکر کو بدستور انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو ممبئی کے بیچ کینڈی ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے شوبز انڈسٹری کے مواقع میں بے حد اضافہ ہوا۔راک

گزشتہ روز بھارتی گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت صمدانی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر کی صحت میں معمولی بہتری رونما ہوئی تاہم انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر صمدانی کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کا وینٹی لیٹر 2 روز قبل ہٹایا گیا۔ تاہم علاج جاری رہے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی گلوکارہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی اس بیان کی تصدیق کی گئی۔

لتا منگیشکر کے اہلِ خانہ نے بھارتی گلوکارہ کے مداحوں کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہنے والوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کیلئے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ماضی میں لتا منگیشکر نے 13 سال کی عمر میں 1942 میں اپنے گلوکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈین سینما کی سب سے بڑی گلوکارہ کہلانے لگیں۔

گلوکارہ لتا منگیشکر نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ گیت گانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ بھارتی زبانوں میں ان کے گائے گئے گیتوں کی تعداد 30ہزار سے زائد ہے۔ 

 

Related Posts