کراچی: گزشتہ ماہ اگست 2023 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.04 فیصد اضافہ سے 4.518 ٹن ہی جبکہ اگست 2022میں سیمنٹ کی فروخت 3.297 ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2023میں سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ کی فروخت 3.793ملین ٹن رہی جو اگست 2022کی 2.909ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 30.38فیصد زائد رہی۔
اگست 2022کے مقابلے میں اگست 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ بھی 87.07فیصد کے نمایاں اضافہ سے 7لاکھ 24 ہزار 777ٹن رہی جو اگست 2022میں 3لاکھ 87ہزار 440ٹن رہی تھی۔
اگست 2023 کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹروں کی فروخت 25.28فیصد اضافہ سے 3.252ملین ٹن رہی جو اگست 2022 کے دوران 2.596 ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ کی فروخت اگست 2023کے دوران 12لاکھ65ہزار ٹن رہی جو اگست 2022کی 70لاکھ436ٹن کی فروخت سے 80.63فیصد زائد رہی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اگست 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 3.088ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو اگست 2022کی 2.504ملین ٹن فروخت سے 23.32فیصد زائد رہی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2023 کی مقامی فروخت 7لاکھ4ہزار 582ٹن رہی جو اگست 2022کی 4لاکھ4ہزار959ٹن فروخت سے 73.99فیصد زائد رہی۔
شمالی علاقوں سے اگست 2023کے دوران ایک لاکھ 64ہزار 195ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو اگست 2022کی 91ہزار 963ٹن ایکسپورٹ سے 78.54فیصد زائد رہی۔
اگست 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ60ہزار 582 ٹن رہی جو اگست 2022کی ایکسپورٹ 2لاکھ95ہزار477ٹن کے مقابلے میں 89.72فیصد زائد رہی۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (لوکل اور ایکسپورٹ) 7.747ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 5.337ٹن کے مقابلے میں 45.17فیصد زائد رہی۔
سیمنٹ کی مقامی کھپت دو ماہ کے دوران 6.573ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 4.796ملین ٹن کی فروخت سے 37.05فیصد زائد رہی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
جولائی تا اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 117.13 فیصد اضافہ سے 1.175ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 5لاکھ 40ہزار 957 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔