چیئرمین پاک مسلم الائنس دیوان بچو عبدالقادر دیوان نے دیوان چوک، تیسر ٹاؤن ضلع غربی میں قائم دسترخوان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد یوسف، سینئر نائب صدر ناصر دادا، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طالب حسین، جنرل سیکریٹری کامران شاہ، سیکریٹری اطلاعات محمد معین، صدر دیوان چوک ضیا بھائی، یوتھ ونگ کے صدر منیر حسین سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
بچو عبدالقادر دیوان نے اس موقع پر بذات خود افطاری انتظامات کا جائزہ لیا اور روزہ داروں میں افطاری تقسیم کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر کارکنان اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کی انتھک محنت کی تعریف کی۔
اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و صدر مرکزی پبلک ایڈ کمیٹی محمد امین الرحمن، رکن مجلس شوریٰ محمد شکیل عزیز، سینئر نائب صدر مرکزی پبلک ایڈ کمیٹی محمد شاہ عالم، مرکزی رہنما محمد شاہین، جنرل سیکریٹری عبید شاہ سمیت دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک مسلم الائنس دیوان کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیاں عوام کے لیے باعثِ رحمت ہیں اور رمضان المبارک میں اس طرح کے اقدامات روزہ داروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہیں۔