ملک میں جہاں معاشی ابتری کے باعث ہر طرف منفی خبروں کا ہی راج ہے، وہاں کاروبار و معیشت کے حوالے سے یہ مثبت خبر بھی سامنے آئی ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 تا اپریل 2022 گاڑیوں کی پیداوار میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران خوراک میں 11 فیصد اور تمباکو کی پیداوار چودہ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔
ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار تین اعشاریہ سات فیصد، لکڑی کی 135جبکہ پیپر بورڈ اور کیمیکلز کی پیداوار آٹھ فیصد بڑھی۔ لوہے اور اسٹیل کی پیداوار مں سولہ اعشاریہ تین اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2021 کے مقابلے میں اپریل 2022 میں پندرہ اعشاریہ چار فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی تاہم مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں ربڑاور منرل کی مصنوعات کی پیداوار میں کمی آئی۔