کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، فرنٹیئر کور کے 4 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، فرنٹیئر کور 4 جوان شہید
کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، فرنٹیئر کور 4 جوان شہید

راولپنڈی: کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ روڈ پر بزدل دہشتگردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کور کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا۔ حملے میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں۔ایف سی کے جوان مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار سردار علی خان کا تعلق ضلع لکی مروت کے گاؤں وانڈا لُنگرکیل سے ہے جبکہ سپاہی مصدف حسین وہاڑی، سپاہی محمد انور ڈی آئی خان کے رہائشی جبکہ سپاہی اویس خان کا تعلق بانڈل ضلع نیلم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے ایف سی بلوچستان کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں سخت محنت سے امن واستحکام قائم کیا گیا، امن دشمنوں کے ایسے بزدلانہ اقدامات بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔ سیکیورٹی فورسز جانوں کے نذرانے دے کر امن دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سراپا احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر کی کورونا ویکسین کے لیے وزیراعظم اور مشیر صحت کا در کھٹکھٹا دیا

Related Posts