کراچی : ملیر کے علاقے میں کوروناوائرس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے ملیر کے علاقے لنک روڈ کے قریب 80 ایکڑ زمین قبرستان کے لئے مختص کردی گئی۔
زمین مختص ہونے کے بعد ملیر انتظامیہ نے قبرستان کا کنٹرول سنبھال لیا، کوروناوائرس کا شکار مانسہرہ کالونی قائد آباد کے رہائشی کو قبرستان میں سخت حفاظتی انتظامات میں دفنا دیا گیا۔
کوروناوائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملیرشہزاد فضل عباسی نے سب ڈویژن بن قاسم دیھ جوریجی واقع لنک روڈ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین قبرستان کے لئے مختص کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے وائرس کیسز میں اضافے کے بعد رائیونڈ کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا