اپنے وقت کی نمبر ون پورن اسٹار لانا روڈز نے اپنی کمائی کے حیران کن اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں، 27 سالہ روڈز نے صرف آٹھ ماہ بعد بالغ فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اپنی زندگی کے تجربات کو کھل کر بیان کر رہی ہیں۔
لانا روڈز نے 19 سال کی عمر میں اس انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ “کیوریس مائیک” کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ تنہائی اور راہنمائی کے فقدان کا شکار تھیں۔ انہوں نے کہا:”کم عمر اور حساس لڑکیوں کے تحفظ کے لیے کچھ بھی موجود نہیں ہے۔
ایسی لڑکیاں جو خود سے محبت کرنا یا اپنی قدر کرنا نہیں جانتیں کیونکہ وہ زندگی میں بہت کچھ سہہ چکی ہوتی ہیں اور ان کی تربیت اس انداز میں نہیں ہوتی۔”انہوں نے مزید کہا کہ ان کے آس پاس عموماً چالاک اور تجربہ کار لوگ موجود ہوتے تھے جو انہیں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے پر مجبور کرتے۔
فی سین کمائی کا انکشاف
لانا روڈز نے بتایا کہ وہ ہر سین کے لیے 1200 ڈالر کماتی تھیں حالانکہ وہ اس وقت کی “نمبر ون پورن اسٹار” تھیں لیکن ان کا معاوضہ بہت کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی لڑکیاں دیہاتوں سے آتی ہیں، جہاں مالی وسائل کی کمی ہوتی ہے اور وہ اس رقم کو بہت زیادہ سمجھتی ہیں۔مجھے یاد ہے اس وقت 100 ڈالر بھی بہت بڑی رقم لگتی تھی، اور 1200 تو واقعی بڑا معاہدہ لگتا تھا۔”
انڈسٹری سے باہر کے مواقع
جب انہوں نے ایک یوٹیوبر اور انسٹاگرام انفلوئنسر سے ملاقات کی تو ان کی سوچ بدل گئی۔ وہ یوٹیوبر صرف ایک تصویر پوسٹ کرنے کے لیے 15000 ڈالر کما رہا تھا جولانا روڈز کی فی سین کمائی سے کہیں زیادہ تھی۔
راہ چلتے لوگ چھونے کی کوشش کرتے ہیں اور، سابق پورن اسٹار میا خلیفہ کے حیران کن انکشافات
بالغ فلم انڈسٹری پر تنقید
لانا روڈز نے نہ صرف انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اسے غیر قانونی قرار دینے کی حمایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کے احساسات کو نظرانداز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں معلوم تھا وہ کس چیز میں داخل ہو رہی ہیں۔”لوگوں کو حقیقت جاننے میں دلچسپی نہیں کیونکہ وہ اپنی پسندیدہ چیزوں کے لیے خود کو مجرم محسوس نہیں کرنا چاہتے۔”
مشہور اداکارہ ڈریا ڈی میٹیو نے پورن ویب سائٹ اونلی فینز پر اکاؤنٹ کیوں بنالیا؟
نئی شروعات
پورن نڈسٹری کو چھوڑنے کے بعد لانا روڈز نے ایک کامیاب انفلوئنسر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور اپنا کپڑوں کا کاروبار شروع کیا۔یہ کہانی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ کامیابی کے پیچھے کی حقیقت اکثر لوگوں کی توقعات سے مختلف ہوتی ہے۔