کیا آپ جانتے ہیں کہ لاہور کی آبادی میں پانچ سالوں کے دوران کتنا اضافہ ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ لاہور کی آبادی میں پانچ سالوں کے دوران کتنا اضافہ ہوا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ لاہور کی آبادی میں پانچ سالوں کے دوران کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی آبادی تین فیصد سالانہ کی شرح سے اضافے کے ساتھ 13 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لاہور کی آبادی میں 20 لاکھ 8 ہزار 387 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

ساتویں ڈیجیٹل پاپولیشن اینڈ ہاؤسنگ مردم شماری 2023 کے تازہ ترین اعدادوشمار سامنے آئے ہیں کہ لاہور کی کل آبادی 13,128,372 افراد تک پہنچ گئی۔

2017 میں لاہور کی آبادی 11,119,985 شمار کی گئی تھی،لاہور میں مردم شماری کا عمل سو فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

مردم شماری مکمل ہونے کے بعد رائے ونڈ کی آبادی میں سب سے زیادہ 34.91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہاں 2017 میں 848,541 افراد تھے جو بڑھ کر 1,144,776 ہو گئے۔

رائے ونڈ کی آبادی میں 5.82 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ماڈل ٹاؤن کی آبادی میں بھی 20.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

اس کی آبادی 2,703,569 سے بڑھ کر 3,264,172 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts