خاتون کی 8 سالہ بچے کو نشہ کرواکر انتہائی شرمناک حرکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore: Woman Allegedly Drugged 8-Year-Old Boy for Heinous Act

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تحصیل شامکی بھٹیاں میں ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مانگا منڈی کے رہائشی ایک شہری نے اپنی پڑوسن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

مدعی کے مطابق فاخرہ نامی خاتون نے اس کے 8 سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر آئس کا نشہ کروا کر اس کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کی اور اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔ متاثرہ بچے کے والد نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ مذکورہ خاتون اس سے قبل بھی کئی بار بچے کو نشہ دے کر اسی نوعیت کی حرکات کر چکی ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب بھی اس گھناؤنے فعل کے بارے میں کسی کو بتانے کی کوشش کی گئی تو ملزمہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، یہاں تک کہ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

Woman Allegedly Drugged 8-Year-Old Boy for Heinous Act

واقعے کے منظر عام پر آتے ہی مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، اور حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہل علاقہ نے بھی اس واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

پاکستان میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم ایک سنگین مسئلہ بنتے جا رہے ہیں، اور ایسے شرمناک واقعات معاشرتی زوال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک چیلنج بن چکے ہیں۔

والدین اور سماجی تنظیموں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت قوانین اور ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

Related Posts