پورا یقین ہے،پی ایس ایل 5کی ٹرافی لاہور جیتے گا، عاقب جاوید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے، عاقب جاوید
آئی سی سی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے، عاقب جاوید

لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کو اس بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کا ارمان پورا ہونے کا یقین ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہکسی کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ تو تب ہو جب ہمیشہ یہاں کھیلتے رہے ہوں، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑی تقریباً ہرگراؤنڈز پر کھیلتے آ رہے ہیں اور اچھے ردھم میں ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی ایس ایل 5کی ٹرافی لاہور آئے گی۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے واضح کیا کہ کرس لین بگ بیش کے معاہدے کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہے، ان کی جگہ تمیم اقبال کو شامل کیا ہے، بنگلادیشی بیٹسمین بھی میچ ونر ہیں۔گزشتہ میچز میں انہوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر ایک میچور کرکٹر ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی میں انھیں زیادہ مواقع نہ دینا ٹیم مینجمنٹ کی اپنی پلاننگ ہوگی، اس سے ان کا مورال کم نہیں ہوا ہوگا، امید ہے کہ وہ پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 32 سال کے ہوگئے

Related Posts