لاہور ٹیسٹ، پہلی اننگ میں قومی ٹیم 268 رنز پرآؤٹ، آسٹریلیا کو 134رنز کی برتری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ٹیسٹ، پہلی اننگ میں قومی ٹیم 268 رنز پرآؤٹ، آسٹریلیا کو 134رنز کی برتری
لاہور ٹیسٹ، پہلی اننگ میں قومی ٹیم 268 رنز پرآؤٹ، آسٹریلیا کو 134رنز کی برتری

لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو 134رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، تو عبد اللہ شفیق اور اظہر علی نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم اوپنر 81 رنز بنا کر لیون کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، اظہر علی 78رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اس کے بعد آسٹریلین بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، فواد عالم 13، محمد رضوان 1، ساجد خان6، نعمان، حسن علی، نسیم شاہ 0 پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم کو 67رنز پر مچل اسٹارک نے پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم زبردست آغاز کے باوجود 268 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ مچل سٹارک نے 4 اور پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔ قومی ٹیم کیخلاف کینگروز ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: وقار یونس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں۔ اس وقت کینگروز ٹیم کو 134 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم کو میچ میں واپس آنے کے لئے بیٹنگ لائن پر سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Related Posts