زمین پھٹی نہ آسمان گرا، پاکپتن میں جنسی درندوں نے دو بہنوں کی عزت تار تار کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

justice for naseem bibi trending on social media

لاہور: پاکپتن میں دوبہنوں کو اغواء کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے 14 افراد کو دھرلیا، ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔

سبزہ زار لاہور کی رہائشی 4 لڑکیاں کار پر عارفوالا آرہی تھیں کہ ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب کار سوار مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، ملزمان اسلحہ کے زور پر انہیں چک 153 ای بی میں ایک خالی ڈیرہ پر لے گئے، اور جیا اصغر اور ندا اصغر کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید پڑھیں:تین سالہ بچی حریم کی لاش نالے سے برآمد،متاثرین کا انصاف کا مطالبہ

پولیس کے مطابق ملزمان نے ندا اور جیا کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر دو لڑکیوں مہک اور سمیرا کو ڈیرے کے باہر بٹھائے رکھا، جب کہ ملزمان زیادتی کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل کیا جارہا ہے۔

متاثرہ خواتین کی طرف سے دو ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے ڈی این اے نمونے لیبارٹری میں بھیج دیئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

Related Posts