سپر لیگ 2020ء میں سلو اوور ریٹ پر لاہور قلندر پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore Qalandars beat Peshawar Zalmi by 5 wickets

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن 2020ء میں لاہور قلندرز کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فائیو کی ٹیم لاہور قلندرز پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ایونٹ کے ساتویں میچ میں باؤلنگ کراتے ہوئے وقت کا خیال نہیں رکھا۔

ٹیم لاہور قلندرز پر الزام ہے کہ انہوں نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔لاہور قلندرز کو  میچ فیس کی 10 فیصد رقم بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگی۔

حکام کے مطابق جرمانہ عائد کرنے کا مقصد نظم و ضبط کی پابندی ہے۔ قواعد کے مطابق اگر یہی جرم دوبارہ کیا گیا تو میچ فیس کے 20 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ  میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور سے یقینی فتح چھین لی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیندقبل نووکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 98، فخر زمان 33 اور ڈیوڈ وائز19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز سے یقینی فتح چھین لی

Related Posts