راولپنڈی: فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 227نز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ آٹھویں سیزن کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق ایک سکور اور کامران غلام 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فخر زمان نے 115رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
لاہور قلندرز سکواڈ
کپتان شاہین آفریدی، وکٹ کیپر سیم بلنگز، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریکارڈ ساز فتح نے پی ایس ایل کو مزید دلچسپ بنادیا
اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ
کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر اعظم خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، آصف علی، فہیم اشرف، مبشر خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، فضل حق فاروقی۔