لاہور: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 18 ویں میچ میں 17 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، سکندر رضا 71، راشد خان 21، شاہین آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ایک موقع پر لاہور کے 50 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، مگر سکندر رضا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچا دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رنگ بنانے سے باز رکھا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 131 رنز بنا سکی، کوئٹہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہر کوئی آپ کے حق میں نہیں بول سکتا۔ بابر اعظم
کوئٹہ کی جانب سے ول اسمیڈ 25 گیندوں پر 32 اور کپتان سرفراز احمد 28 گیندوں پر 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سرفراز ناٹ آؤٹ رہے تاہم ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔