لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے ہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے ہرادیا
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے ہرادیا

راولپنڈی: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 227رنز کا ہدف دیا تھا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ پر 226 رنز بنائے تھے۔

شاداب خان 12 اور مبصر خان 3، آصف علی 7 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، حسن علی نے 18 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز 15، ایلکس ہیلز 18، کولن منرو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمان خان، حارث رؤف نے دو دو، ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان پر قسمت کی دیوی مہربان رہی، ان کے دو کیچز ڈراپ ہوئے، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے، عبداللہ شفیق ایک سکور، کامران غلام 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیم بلنگز نے 32، ڈیوڈ ویزے 6 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، سکندر رضا ایک اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریکارڈ ساز فتح نے پی ایس ایل کو مزید دلچسپ بنادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3، حسن علی اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Posts