سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کیخلاف انسداد دہشت گردی،قتل کامقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saad Hussain Rizvi

لاہور: پولیس نے تحریک لبیک کےسربراہ مولانا سعد حسین رضوی کیخلاف انسداد دہشت گردی،قتل کامقدمہ درج کرلیا، حکومت نے چھوڑنے سے واضح انکار کردیا۔

لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تحریک لبیک کےسربراہ مولانا سعد حسین رضوی کیخلاف انسداد دہشت گردی اورقتل کے مقدمہ میں 7ATA کے ساتھ 302 کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

لاہور پولیس نے سربراہ تحریک لبیک کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا تھا تاہم آج ان کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا جبکہ اس سے قبل مولانا سعد حسین رضوی کی رہائی کی خبریں بھی زیر گردش تھیں۔

lahore police registered case against TLP chief Saad Rizvi

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حالات پر قابو پانے اور نام لئے بغیر کسی کو بھی رہا کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد مولانا سعد حسین رضوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کا سعد رضوی کو چھوڑنے سے انکار، کشیدگی میں اضافہ، پولیس پر حملے جاری

واضح رہے کہ مولانا سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد دو روز سے ملک میں جاری احتجاج کے دوران دو افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سربراہ تحریک لبیک کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔

Related Posts