لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران کروڑوں کی اراضی واگزار کرا لی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ رم مارکیٹ میں بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کرکے 1 ارب روپے مالیت کی 3 کنال کی سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ، کورنگی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی رپورٹ طلب
ٹوئٹر پیغام میں ڈی سی لاہور نے کہا کہ تین کنال پر بنے ہوئے اسٹرکچر کو مکمل مسمار کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک مرتضیٰ نے آپریشن کی نگرانی کی۔ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
آپریشن میں والڈ سٹی، ایم سی ایل اور ریونیو کے عملہ نے حصہ لیا. شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے.@CS_Punjab @commissionerlhr pic.twitter.com/9wZ08fiPKq
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) September 4, 2022