لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کل حلف لیں گے۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔
جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔ جس کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تردید کردی