لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ قانون پنجاب اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی ججز بینچ 31 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرے گا۔رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے رانا ثناء اللہ کا کیس لاہور ہائی کورٹ ججز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے رانا ثناء اللہ کو 31 مارچ کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے ہم ملک کو پی ٹی آئی سے آزاد کردیں گے اور وفاقی حکومت کو چلتا کریں گے۔لانگ مارچ ضرور ہوگا اور قربانی کی عید سے قبل حکومت کی قربانی ہوگی۔
آج سے 7 روز قبل عدالت میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ملک پر مسلط نااہل ٹولے سے ملک کو نجات دلائیں گے۔ عید کے بعد لانگ مارچ ہوگا جو حکومت کے اختتام پر منتج ہونا ہے۔
مزید پڑھیں: لانگ مارچ، قربانی کی عید سے پہلے حکومت کی قربانی ہوگی۔رانا ثناء اللہ