پنجاب میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا۔ یہ منصوبہ صوبے میں ماحول دوست اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت رواں سال اگست تک مزید 500 الیکٹرک بسیں متعارف کرائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ان بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور چینی سرمایہ کاروں کو بھی پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کے ماحولیاتی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بسیں نہ صرف عوام کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کریں گی بلکہ فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج میں بھی نمایاں کمی لائیں گی۔
یہ جدید بس سروس عوام کو محض 20 روپے کے کم قیمت کرائے پر دستیاب ہوگی اور روزانہ تقریباً 17ہزار مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔ مزید سہولت کے لیے بسوں میں مفت وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ سفر کو زیادہ محفوظ اور آرام دہ بنایا جا سکے۔
بس روٹس اور اہم اسٹاپس
مرکزی اسٹاپس:
حاجی کیمپ
پولیس لائنز
شملہ پہاڑی
روزنامہ جنگ
مسلم لیگ ہاؤس
کلب چوک
گورنر ہاؤس
باغ جناح
چڑیا گھر
اضافی اسٹاپس:
چیئرنگ کراس
گنگا رام اسپتال
وارث روڈ
عابد مارکیٹ
مزنگ
شمع
اچھرہ
فضلیہ کالونی
رحمان پورہ
اچھرہ پل
پنجاب کالج
نیو گارڈن ٹاؤن
مزید توسیع:
کیمپس پل
پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر 4
حلیہ کالج
آئی بی اے اسٹاپ
شاہ دی کھوئی
راوی چوک
شوق چوک
اکبر چوک
ٹاؤن شپ بازار
موچی پورہ
حتمی روٹ ایکسٹینشن:
ماڈل روڈ لنک روڈ
ہونڈا موڑ
گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی
پنڈی اسٹاپ
رفاح یونیورسٹی
نرسری بس اسٹاپ
ہمدرد چوک
منہاج یونیورسٹی