لاہور، انسانیت کی تذلیل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، انسانیت کی تذلیل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
لاہور، انسانیت کی تذلیل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور: انسانیت کی تذلیل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ریستوران میں داخل ہوتا ہے اور کسی بات پر ریستوران کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے، یہ صورتحال قابل مذمت ہے۔

ہمارے ملک میں اس طرح کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، چاہے اس میں ملازم کی غلطی ہی کیوں نہ ہو لیکن انسانیت کی تذلیل کرنے کی نہ ہمیں قانون اجازت دیتا ہے نہ ہمارا دین اس کی اجازت دیتا ہے۔

ویڈیو میں دکھائی گئی ساری صورتحال انتہائی بدتر اور ناگوار ہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر کے صارفین بھی مطالبہ کررہے ہیں کہ اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بہت سے لوگ اس واقعے کی مذمت کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس شخص کے ساتھ بھی یہی سلوک ہونا چاہئے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب کسی جگہ کام کرنے ملازم کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن موجودہ ویڈیو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے واقعات عام ہوگئے ہیں اور اس طرح کے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جاتی۔ جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Related Posts