پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا اہم میچ آج منعقد ہوگا جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آپس میں پنجہ آزمائی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج ایک ہی میچ ہوگا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔کورونا ایس او پیز کے تحت تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں میچز براہِ راست دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ 

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے باقی میچز بھی کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے پر غور جاری ہے جس کی لاہور کے شہریوں نے مخالفت کردی۔

 کرکٹ بورڈ  نے بعض نامعلوم وجوہات کے باعث تجویز دی کہ پی ایس ایل کے باقی میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں۔ کرکٹ بورڈ کی تجویز پر لاہور کے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز کراچی میں کرانے پر غور، لاہور کے شہریوں کی مخالفت

Related Posts