لاہورانار کلی دھماکا، وزیراعظم، بلاول، مریم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہورانار کلی دھماکا، وزیراعظم، بلاول، مریم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت
لاہورانار کلی دھماکا، وزیراعظم، بلاول، مریم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے انارکلی پان منڈی میں ہونے والے بم دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز سمیت سیاسی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

لوہاری گیٹ پر دکانوں کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑی موٹرسائیکلوں میں بھی آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، دھماکے کی جگہ کو شامیانے لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

افسوس ناک واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

لاہور میں بم دھماکے کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے،۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلام آباد میں پولیس افسران کی شہادت کے بعد انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔

مزید پڑھیں: لاہور، انار کلی کے قریب دھماکہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور میں ہونے والے افسوس ناک واقعے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ بچے سمیت جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندانوں اور پاکستان پر رحم فرمائے۔

Related Posts