لاہور:فیروزوالا میں ظالم ماں نے 3 بچوں کو پھانسی دے کر قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:فیروزوالا میں ظالم ماں نے 3 بچوں کو پھانسی دے کر قتل کردیا
لاہور:فیروزوالا میں ظالم ماں نے 3 بچوں کو پھانسی دے کر قتل کردیا

لاہور: تھانہ فیروزوالہ کی حدود گلشن حیات پارک میں رہائش پذیر خاتون نجمہ نے اپنی جان بچانے کی خاطر جعلی عامل کے کہنے پر اپنے دونوں بیٹوں کو پھانسی کا پھندا لگا کر قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول بچوں کے والد نے بتایا کہ میں کام کاج کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، میری بیوی ایک عرصے سے عاملوں کے چکر میں پڑی ہوئی تھی کہتی تھی کہ عامل کہہ رہے ہیں ہمارے گھر میں آسیب ہے اور تمہیں جو میں کہوں گا تو وہ کام کرو گی تو تمہاری زندگی بچ سکتی ہے ورنہ آسیب تمہاری جان لے لے گا۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں 12 سالہ بلال اور 8 سالہ طلحہ شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ جو ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزمہ نجمہ کا کہنا تھا کہ یہ ساری کارروائی عامل کے کہنے پر کی ہے۔ عامل کا کہنا تھا کہ تم پر آسیب کا سایہ اس لیے اگر تم نے زندہ رہنا ہے تو اپنے بچوں کو پھانسی دے کر قتل کرنا ہوگا۔

پولیس نے بچوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمہ نجمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ذہنی چیک اپ بھی کرایا جائے گا تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ ملزمہ کہیں ذہنی مریضہ تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرول بحران، وفاقی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی

Related Posts