دوسری شادی جرم بن گئی، خاتون کا شوہر پر تشدد، سسرالیوں سے تاوان وصول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی جرم بن گئی، خاتون کا شوہر پر تشدد، سسرالیوں سے تاوان وصول
دوسری شادی جرم بن گئی، خاتون کا شوہر پر تشدد، سسرالیوں سے تاوان وصول

صنعا: عرب قوم کے جمہوری ملک یمن میں دوسری شادی کرنا جرم بن گیا، خاتون نے شوہر کو اغواء کرنے کے بعد بد ترین تشدد کیا ہے اور سسرالیوں سے بھاری رقم تاوان کے طور پر بھی وصول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یمن کے شہر تعز میں پیش آیا جب دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے شوہر کو گھر میں ہی باندھ کر انسانیت سوز تشدد کیا اور سسرالیوں سے تاوان کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کا یوکرینی علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنا جنگ کا بہانہ ہے۔امریکا

شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع ملنے پر پہلی بیوی آگ بگولہ ہوگئی۔ سسرالیوں نے تاوان کا مطالبہ پورا کردیا، جس کے بعد خاتون نے نیم مردہ حالت میں شوہر کو رہائی دے دی تاہم بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔

دوسری شادی کے جرم میں خاتون نے تشدد کے دوران اپنے شوہر کی تصویریں کھینچیں اور انہیں سوشل میڈیا پر ڈال کر شوہر کو بدنام بھی کیا۔ نجی گفتگو کو شیئر کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔

بعد ازاں یمنی پولیس نے تشدد کا شکار شوہر کی پہلی بیوی کو گرفتار کیا۔ خاتون نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے شوہر سے بے حد محبت کرتی تھی، تاہم محبت کا صلہ دھوکے سے ملنے پر مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔ 

 

Related Posts